مہر خبررساں ایجنسی نے انڈیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان سے داعش میں شمولیت کے لیے جانے والے 3 دہشت گردوں کو ناگ پور کے بابا صاحب امبیڈکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور تلنگانہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ناگ پور کے بابا صاحب امبیڈکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تینوں نوجوانوں کو گرفتار کیا.میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں نوجوان طالبعلم ہیں جبکہ ان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں. تینوں نوجوان حیدر آباد کے رہائشی ہیں جو بس کے ذریعے ناگ پور آئے تھے اور ہندوستان کی نجی ایئر لائن انڈیگو کے ذریعے سری نگر جانا چاہتے تھے۔یہ نوجوان 2 روز قبل گھر سے روانہ ہوئے تھے جس کے بعد ان کے خاندان والوں نے تلنگانہ پولیس کے پاس رپورٹ درج کروا دی تھی، جس پر پولیس نے اے ٹی ایس کو مطلع کیا اور اے ٹی ایس نے جلد ہی نشاندہی کر لی کہ یہ تینوں جہاز سے سری نگر جانے والے ہیں۔ واضح رہے کہ شام اور عراق کی شدت پسند تنظیم داعش میں ہندوستان سے نوجوانوں کی شمولیت میں تیزی آتی جا رہی ہے. وہابی اور دیوبندی نظریہ کے لوگ داعش میں شامل ہیں داعش کو سعودی عرب اور سعودی نواز ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ